صارفین کواپنے حقوق کے تحفظ کے لیے صارف عدالتوں سے رجو ع کر نے کی ہدا یت

منگل 3 مئی 2016 14:40

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )پنجاب تحفظ صارفین کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کو ان کے حقوق کے تحفظ ، مسائل کے حل ، شکایا ت کے ازالہ کیلئے تمام تر سہولیات اولین ترجیح کے طور پر فراہم کر رہی ہے جبکہ اس ضمن میں ڈویژنل سطح پر صارف کونسلز اور صارف عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں صارف دعوے کی صورت میں اپنی شکایات دائر کر سکتے ہیں جبکہ مذکورہ دعویٰ دائر کرنے کے عمل کو کورٹ فیس سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اگر کسی جگہ پر غیر معیاری ، زائد المیعاد ، جعلی مصنوعات تیار و فروخت کی جا رہی ہوں تو متعلقہ صارف پنجاب تحفظ صارفین ایکٹ 2005ء کے تحت صارف کونسلز اور صارف عدالتوں سے رابطہ کر سکتا ہے۔