وزیراعظم ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے،مولانا فضل الرحمن

منگل 3 مئی 2016 14:34

بنوں ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا کہ وزیراعظم 14مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم 14مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا افتتاح کریں گے اس موقع پر وزیراعظم دیگر میگا پراجیکٹس کا بھی اعلان کریں گے۔