”یہ جوڑی سلامت رہے“وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی وزیراعظم محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے لئے دعا

منگل 3 مئی 2016 14:34

بنوں ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کے اس جملے ”یہ جوڑی سلامت رہے“ نے حاضری جلسہ کو خاص طور محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جلسہ عام سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خطاب کے بعد جب وزیراعظم محمد نواز شریف، مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے حاضری جلسہ کے سامنے ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کیا تو اس موقع پر اکرم خان درانی نے وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ جوڑی سلامت رہے“ اس پر حاضری جلسہ بہت محفوظ ہوئے۔