اوپن یونیورسٹی نے" ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل" کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا

منگل 3 مئی 2016 14:34

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے لاکھوں طلبہ و طالبات کو ملٹی میڈیا سپورٹ فراہم کرنے کے لئے" ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل" قائم کرنے کا کام مکمل کرلیاہے اور تعلیمی نشریات شروع کرنے کے لئے تمام ضروری ہوم ورک مکمل کرلیا گیاہے ۔ اس سلسلے میں پیمرا سے اجازت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا جارہا ہے" ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے ٹاسک گروپ کے سہہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اپنے طلبہ کو ملٹی میڈیا سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایک ویب چینل کا آغاز بھی کردیا ہے ‘ جو بہت کامیابی سے چل رہا ہے جس سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کی ایف ایم ریڈیو نشریات کے اوقات اور اسٹیشنز میں بھی توسیع کردی گئی ہے تاکہ یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیزکا تدریسی مواد ملک کے کونے کونے میں موجود متعلقہ طلبہ و طالبات تک پہنچ جائے اور زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تدریسی امور میں مدد مل سکے ۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اس سال کے آخر تک یونیورسٹی کے 7۔علاقائی کیمپس سے ریڈیو تعلیمی نشریات شروع کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :