وزیرا عظم اقتدار کی کشتی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ‘نعیم الحق

منگل 3 مئی 2016 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیرا عظم اقتدار کی کشتی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ نواز شریف کو اچانک بنوں کا خیال آگیا تاہم وہ پانا ما لیکس پر جواب کیوں نہیں دے رہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے تاہم پی ٹی آئی پانا مالیکس کو دبانے کی کوشش ناکام بنا دے گی۔

متعلقہ عنوان :