Live Updates

عمران خان کی بنوں میں وزیراعظم کے جلسہ کے موقع پر سکولوں کو بند کرنے کی مذمت

وی آئی پیز کی آمد پر سکولوں کو بند کرانابند ترین عمل ہے ‘سلسلہ بند ہونا چاہیے ‘ چیئر مین پی ٹی آئی

منگل 3 مئی 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں وزیراعظم کے جلسہ کے موقع پر سکولوں کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وی آئی پیز کی آمد پر سکولوں کو بند کرانابند ترین عمل ہے ‘ صوبائی حکومت سلسلہ بند کرے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وی آئی پیز کی آمد پر تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی ادارے انحطاط پذیر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں کے پی کے حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ اس ضمن میں فوری اقدامات کریں ‘خیال رہے کہ بنوں میں وزیراعظم نواز شریف ایک جلسہ سے خطاب کرنے کیلئے آئے تو اس موقع پر تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات