شمالی وزیرستان ‘آئی ڈی پیزکے52 ہزار381 خاندانوں میں ایک ارب75 کروڑ99 لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ‘ حکام

منگل 3 مئی 2016 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ”ضرب عضب“ میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد( آئی ڈی پیز) کے52 ہزار381 خاندانوں میں اب تک ایک ارب75 کروڑ99 لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والی شمالی وزیرستان کے 52ہزار381 خاندانوں کو زونگ موبائل سمز کے ذریعہ اب تک ایک ارب75 کروڑ99 لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے 95 ہزار720 خاندان رجسٹرڈ ہیں جن میں سے نادرا نے اب تک 54 ہزار80 خاندانوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے بے گھرافراد کی واپسی کے تیسرے مرحلے میں بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :