ہم سب کو مل پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا عالمی طاقتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا عالمی ساز ش ہے ، جماعت اہلسنت پاکستان

منگل 3 مئی 2016 14:24

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء ) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر و مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ شیخ الحدیث الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا کہ ہم سب کو مل پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا عالمی طاقتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا عالمی ساز ش ہے بھارت ، امریکہ اور اسرائیل نے پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کر رکھا ہے پاکستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت امریکہ اسرائیل شامل ہے قوم پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے متحد ہو جائے۔

(جاری ہے)

پاکستان نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی قائم رہ سکتا ہے بیرونی سازشوں کو ناکام بناکر پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے پاکستان پر کسی کی بری نظر نہیں پڑنے دینگے۔

متعلقہ عنوان :