ایپکا پنجاب کا 9 مئی اور 10 مئی کو صوبہ گیر ہڑتال ،پنجاب اسمبلی چوک میں احتجاج و دھرنادینے کا اعلان

منگل 3 مئی 2016 14:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) ایپکا پنجاب نے اپنے مطالبات کے حق میں 9 مئی اور 10 مئی 2016 ء کو صوبہ گیر ہڑتال اور پنجاب اسمبلی چوک لاہور میں احتجاج و دھرنادینے کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ حکومت ایپکا کے مطالبات پر مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد یاد دھانیوں اور وعدوں کے باوجود ایپکا کے مطالبات تسلیم نہیں کر رہی ۔

انہوں نے وزیر خادم پنجاب سے اپیل کی کہ وہ ایپکا کے جائز مطالبات جن میں محکمہ زکوة کے ملازمین و دیگر کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا،اپ گریڈیشن سے محروم گریڈ 1 تا 16 تک کے تمام ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیڈرز کے ملازمین کو کلیریکل سٹاف کی طرز پر اپ گریڈ یشن دی جائے۔

(جاری ہے)

دیگر صوبوں اورپنجاب حکومت کے درمیان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پائے جانے والے سال 2013 ء میں 5% اور 2015ء میں 2.5% (کل(7.5% بلا جواز فرق کو فی الفور ختم کرکے تنخواہوں میں یکساں اضافہ کیا جائے۔

50% سال 2010 سمیت تمام ایڈہاک ریلیف کو ضم کرتے ہوئے سکیل ریوائز کیے جائیں۔مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ۔ہاؤس رینٹ کو جاری / ریوائز تنخواہ پر 50% دیا جائے ۔گروپ انشورنس کی رقم بلوچستان کی طرز پر ریٹارئرمنٹ پر دی ۔پینشن کی شرح کے سابقہ طریقہ کار 50% / 50% فیصدکو بحال کیا جائے ۔شادی گرانٹ کم از کم چار لاکھ کی جائے۔تنخواہیں نیشنل پے سکیل کے مطابق یکساں کی جائیں۔

خادم پنجاب زندہ باد ریلی کے موقعہ پر حکومتی وفد اپنے وعدہ کے مطابق ایپکا کے دیگر مطالبات کی مظوری کا عندیہ دیا تھا کو پورا کیا جائے ، کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے 08 مئی سے قبل نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے اور ملازمین کو احتجاج و دھرنوں پر مجبور نہ کیا جائے۔مگر تاحال اس پر کوئی عملدآمد نہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس رویہ کے خلاف ایپکا پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج ( بدھ ) بوقت صبح11.00 بجے بمقام چلڈرن کمپلیکس لائبریری، شاہراہ ایوان تجارت، لاہور میں منعقد ہوگا جس میں پنجاب کے تمام عہدیداران ،تمام ڈویژنل و ضلعی صدوروجنرل سیکرٹری صاحبان، جبکہ ضلع لاہور کے تمام محکمہ جات کے عہدیداران بھرپور شرکت فرمائیں گے اور مورخہ 09 مئی اور10 مئی 2016 ء کوایپکا کے پلیٹ فارم سے صوبہ گیر مکمل ہڑتال اور لاہور میں صبح 10.00 بجے پنجاب اسمبلی ہال چوک ،پر احتجاج وڈے اینڈ نائٹ دھرنا کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔