لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس چھ مئی کو طلب

منگل 3 مئی 2016 14:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) لاہو رہائیکورٹ کے دو ممبران کی طرف سے جمع کرائی گئی قراردادوں پرغور کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس 6مئی مئی صبح 10:30 بجے دن کراچی ہال میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ کی قرار داد پانا ما لیکس سے متعلق ہے جس میں تمام سیاستدانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وہ اپنے آپ کو کرپشن کی تحقیقات کیلئے پیش کریں۔

راحیل کامران چیمہ ایڈووکیٹ کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے ایک جج کا نام آف شور کمپنیز کے حوالے سے سامنے آیا ہے جس میں مالی بدعنوانیوں کے ذریعے نا جائز اثاثہ جات رکھنے اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں لہٰذافاضل جج کے خلاف دائر ریفرنس کا آرٹیکل 209 کے تحت بلاتاخیر کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :