وزیر اعلیٰ نے ناقص کارکردگی پر ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر خان کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیدیا

منگل 3 مئی 2016 14:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ناقص کارکردگی پر ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر خان کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیدیا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاہور اور ہائر سکینڈری سکولز کی خاتون پرنسپل آفیسر کو بھی معطل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کے مضافاتی علاقے چوہنگ میں واقع ہائر سکینڈر ی سکول کی چار دیواری ، بجلی کنکشن کے نہ ہونے سمیت دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکوائری کا حکم دیا تھا اور غفلت ثابت ہونے اورناقص کارکردگی پر ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر خان کومعطل کرکے انکے خلاف انکوائری کا بھی حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی او کیخلاف دیگر محکمانہ امور میں غفلت سامنے آئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لاہور اور ہائر سکینڈ ر ی سکولز کی خاتون پرنسپل آفیسر کو بھی معطل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :