شبِ معراج کل ہوگی

منگل 3 مئی 2016 14:05

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں شبِ معراج کل بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو ہوگی جو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ شبِ معراج کو حضرت محمدﷺ حضرت جبرائیل کی معیت میں پہلے مکہ سے مسجدِ اقصیٰ اور پھر یہاں سے آسمانوں تک کا سفر کیا۔

(جاری ہے)

اس سفر میں ان کی ملاقات مختلف انبیاء و رسل سے ہوئی اور انہیں جنت و دوزخ کے مناظر دکھائے گئے۔

انہوں نے عرش الہی تک کا سفر کیا اور خالق کائنات کے انتہائی قرب سے سرفراز ہوئے ۔اس رات مسلمانوں پر پانچ وقت کی نماز اور روزے فرض کئے گئے ۔اس مبارک موقع پر مساجد اور گھروں میں فرزندان توحید عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔عالمِ اسلام میں اللہ تعالی سے گناہوں کی معافی مانگنے کی رات کے طور پر بھی اس شب کو بڑی فضیلت حاصل ہے۔