تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 2افراد جاں بحق، متعدد زخمی

منگل 3 مئی 2016 14:05

جھنگ۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )تیز رفتار بس کے الٹ جانے سے 2افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا سے جھنگ آنے والی شالیمار بس موڑ منڈی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 25سالہ علی نواز اور20سالہ کامران موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122کے عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔