انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں گلوبل کلین ٹیک انوویشن پروگرام بارے سیمینار

منگل 3 مئی 2016 13:52

پشاور۔03 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء )یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیڈو کے گلوبل کل بینٹیک انوویشن پروگرام سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا‘ سیمینار کی صدارت ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرنورمحمدنے کی‘ یونیڈو کی نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹرڈاکٹر شاہینہ وحید‘ یونیڈو کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ برائے کل ینٹیک پاکستان حماد بشیر سعید‘ چیئرمین میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم خٹک‘ ڈاکٹر خضراعظم اورڈاکٹرعبدالشکور کے علاوہ اساتذہ اورطلباء کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی‘ ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر نورمحمد نے اپنی تقریر میں طلباء پرزور دیاکہ وہ یواین آئی ڈی او کے اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔