بورے والا، مضر صحت دودھ سوڈا پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ کمسن بچوں سمیت 12افراد کی حالت غیر

منگل 3 مئی 2016 13:49

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) بوریوالا کے محلہ اختر ٹاؤن میں مضر صحت دودھ سوڈا پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ کمسن بچوں سمیت 12افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرین کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ اختر ٹاؤن کے رہائشی غلام عباس ،محمد نواز اور محمد عباس کے پورے خاندان نے 8بجے محلہ کے دودھ فروش سے دودھ لے کر اپنے ہی گھر میں دوددھ سوڈا تیار کرکے پی لیا ۔

متاثرہ بچوں کی ماؤں کے مطابق دودھ سوڈا پینے کے ایک گھنٹہ بعد ہی تمام بچوں اور بڑوں کو دست اور قے آناشروع ہو گئے تو ہم نے ان کو علا ج معالجہ کے لئے مقامی پرائیویٹ کلینک لے گئے جہاں ان کو افاقہ نہ ہوا تو ہم ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میں لے آئے جہاں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ رانا محمد اکرم اور ڈپٹی میٹیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد عمران بھٹی نے ڈاکٹروں کو ہنگا می طورپر طلب کر کے ابتدائی طبی امدادفراہم کی ۔

(جاری ہے)

مضر صحت دودھ سوڈاسے متاثرین میں 8سالہ گلنازولد غلام عباس،9سالہ صادق ولد الیاس،ساڑھے تین سالہ محمد عباس،12سالہ نعمان اقبال،6سالہ جویریہ،10سالہ صمصام،12سالہ احتشام،2سالہ علی عباس،سمیرا زوجہ غلام عباس،نادیہ دختر ظفر 19سالہ اور دو حقیقی بھائی 20سالہ نوید اور 28سالہ حافظ محمد وقاص شامل ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی اور ڈی ایس پی بوریوالا مہر ذوالفقار علی سندرانہ ہسپتال پہنچ گئے اور متاثرین کو امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی ۔پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤ ن نے دودھ فروش کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :