عجمان:پولیس نے سال 2105میں 5,052گاڑیوں کو ضبط کیا

منگل 3 مئی 2016 13:37

عجمان:پولیس نے سال 2105میں 5,052گاڑیوں کو ضبط کیا

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء) : عجمان پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2015میں 5,052گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹریفک میں خلل ڈالنے پر ضبط کیا گیا۔ضبط کی گئی گاڑیوں میں کاروں کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

عجمان پولیس کے ڈائیریکٹر کرنل علی حُمید المصیبی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گا ڑیاں ضبط کرنے پر سختی سے عمل کیا گیا ہے، تا کہ ڈرائیور مستقبل میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

ضبط کی گئیں گاڑیوں کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں۔714گاڑیاں لال بتییاں استعما ل کرنے ، 507گاڑیاں حادثات میں شامل ہونے کی وجہ سے،272بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے پر،206 گہرے رنگ کی سکرین کے استعمال ،106انجن کی میں تبیدیلی کرنے والی گاڑیاں،76 لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے، اور 78جرائم میں استعمال کی جانے کی وجہ سے ضبط کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :