Live Updates

فیصل آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 13:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 8مئی کے لیے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں سکیورٹی خدشات ہیں جس کی بنا پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 8مئی کو دھوبی گھاٹ گراﺅنڈ میں ہر حال میں پی ٹی آئی کا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یکم مئی کو لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران پارٹی چئیر مین عمران خان نے آٹھ مئی کو فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :