مکہ: بن لادن کمپنی نے 17,000 سعودی ملازمین کو مستعفی ہونے یا انتظار کرنے کا کہہ دیا

منگل 3 مئی 2016 13:00

مکہ: بن لادن کمپنی نے 17,000 سعودی ملازمین کو مستعفی ہونے یا انتظار کرنے ..

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء) :سعودی اخبار سعودی گزٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بن لادن کمپنی نے اپنے 17,000سعودی ملازمین کو جو کہ مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں کومتنبع کیا ہے کہ کمپنی کو حکومت کی طرف سے ملنے والے واجبات تک انتظار کریں ،یا وہ مستعفی ہو جایئں۔ کمپنی نے ملازمین کو پچھلے چارما ہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔ اور تقریباََ 77,000تارکینِ وطن ملازمین کو پہلے ہی نوکریوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے واجبات جو کے تقریباََ4.8بلین ریال بنتے ہیں 2107میں ملیں گے۔ کمپنی کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جو سعودی ملازمین انتظار کریں گے ان کو بقایا جات کے علاوہ دو تنخواہوں کے برابر زائد رقم بھی ملے گی۔ وزارتِ لیبر مکہ برانچ کے ڈائیریکٹر عبداللہ العولیان کے مطابق فارغ کیئے جانے والے تارکین کے تمام واجبات دیئے جایئں گے۔اور وزارت لیبر نے اس کے لیئے کمپنی کو کوئی بہتر لائحہ عمل اختیار کرنے کا کہا ہے۔ بسوں کو آگ لگائے جانے والے واقع کے بار میں انہوں نے کہا کہ اس واقع کی تحقیقات جاری ہیں ۔

مکہ: بن لادن کمپنی نے 17,000 سعودی ملازمین کو مستعفی ہونے یا انتظار کرنے ..

متعلقہ عنوان :