دنیا بھر میں دمہ سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

منگل 3 مئی 2016 12:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ سے آگاہی کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا ۔ پاکستان کی 7 فیصد سے زائد آبادی دمہ کا شکار ہے ۔ طبی ماہرین نے اس سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا ہے ۔دمہ انفیکشن کی طرح ایک شخص سے دوسرے شخص کو نہیں لگتا بلکہ عام طور پر یہ ایک موروثی بیماری ہے ۔

(جاری ہے)

بعض اوقات ماحول کی آلودگی اور درد یا خون کا دبا کم کرنے والی دواں کا استعمال دمہ کا باعث بنتا ہے ۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ اس کا صحیح علاج انہیلر کا استعمال ہے۔ انہیلر کا استعمال کھانے والی دوا کی نسبت زیادہ موثر طریقہ علاج ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق دمہ مسلسل بیماری نہیں بلکہ اس کا دورہ پڑتا ہے ۔اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ہر سو میں سے دس بچے جبکہ سو میں سے 6بڑے دمہ سے متاثر ہیں ۔ ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں اس بیماری کے مریضوں کی تعداد میں بیس سے پچیس فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔