باقاعدہ ورزش دماغ کو توانا اور ذہنی امراض کو دور کرتی ہے‘ ماہرین صحت
منگل 3 مئی 2016 12:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ باقاعدہ ورزش نہ صرف دل، دورانِ خون اور دیگر اعضا پر مثبت اثر ڈالتی ہے بلکہ اس سے دماغ بڑا ہوتا ہے اور یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں یونیورسٹی آف کینٹکی نے 50اور 60کے عشرے کے 30خواتین اور مردوں کو شامل کیا اور انہیں دوڑنے کی مشین پر ورزش کراکران کے پھیپھڑوں اور دل کا جائزہ لیا گیا جس کی تفصیل ایک تحقیقی جرنل نیورو امیج میں شائع ہوئی ہے۔
ان 30خواتین و حضرات میں سے بعض کو ورزش کرائی گئی اور کچھ نے دوڑ نہیں لگائی جس کے بعد ان کے دماغ کے اسکین لیے گئے اور ان کا تفصیلی مطالعہ کیا گیا۔ماہرین نے دیکھا کہ جن افراد نے ورزش کی تھی ان کے دماغ میں خون کا بہا بہت بہتر دیکھا گیا اور جنہوں نے دوڑنے کی بجائے تیز قدموں سے واک کی ان کے دماغ میں بھی مثبت تبدیلیاں نوٹ کی گئی تھیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ورزش سے دماغ کو بھرپور آکسیجن ملتی ہے جس سے دماغی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدہ ورزش الزائیمر، ڈیمنشیا اور دیگر دماغی و ذہنی امراض کو روک کر بڑھاپے میں بھی دماغ کو جوان رکھتی ہے۔ یہاں تک کہ ورزش سے دماغ میں نئے خلیات (سیلز) بنتے ہیں جو بڑھاپے میں بھول اور نسیان کو قریب نہیں آنے دیتے۔
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.