سعودی عرب سے آنیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ،پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا

منگل 3 مئی 2016 12:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) سعودی عرب کے شہر مدینہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے انتہائی مہارت سے پرواز کو بحفاظت اتار لیا ، انجن میں خرابی کے باعث پرواز کی لندن روانگی میں گھنٹوں تاخیر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدینہ سے آنے والاپی آئی اے کابوئنگ پی کے 744اپنی منزل لاہور کی جانب رواں دواں تھاکہ دوران پرواز اس سے پرندہ ٹکرا گیا جسکے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو بحفاظت نیچے اتار لیا ۔

ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد اسے گراؤنڈ کر کے اسکی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ۔مذکورہ پرواز نے بعد ازاں لندن کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم انجن میں خرابی کے باعث اسکی روانگی میں گھنٹوں تاخیر ہو گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔