آئی پی ایل انتظامیہ سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ کی زد کے بعد کھلاڑیوں کی انجریز سے پریشان

منگل 3 مئی 2016 12:45

آئی پی ایل انتظامیہ سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ کی زد کے بعد کھلاڑیوں کی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) بھارتی آئی پی ایل انتظامیہ سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ کی زد کے بعد کھلاڑیوں کی انجریز سے پریشان ، آئی پی ایل 9ویں سیزن میں کھلاڑیوں کی انجریز کا سلسلہ جاری ، مچل مارش ، کیون پیٹرسن اور فاف ڈپلیسی کے بعد ، شان مارش اور اسٹیون اسمتھ بھی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران اسمتھ کو صرف سیدھے ہاتھ کی کلائی میں تکلیف کا سامنا رہا۔بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک ہمیں موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ کوئی سنجیدہ نوعیت کی انجری نہیں لیکن ہم مئی کے آخر دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل انہیں انجری سے صحتیابی کیلئے وقت دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پہلے سے مشکلات سے دوچار پونے کو یہ چوتھا دھچکا لگا ہے جہاں وہ پہلے ہی انجری سے دوچار مچل مارش، کیون پیٹرسن اور فاف ڈیو پلیسی کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے۔

ادھر رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے زخمی فاف ڈیو پلیسی کی جگہ آسٹریلین کرکٹر جارج بیلی خدمات حاصل کر لی ہیں۔دوسری جانب آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرنے والے ایک اور آسٹریلین کرکٹر شان مارش بھی انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو گئے۔شان مارش 19 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ گجرات کے خلاف میچ میں شرکت کی تھی لیکن اب وہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا لوٹ آئیں گے اور فرنچائز ان کے متبادل پر غور کر رہی ہے۔