مشہو ر باکسر مینی پیکیاوٴ کا سیاسی کیریئر شروع کرنے کا اعلان

منگل 3 مئی 2016 12:45

مشہو ر باکسر مینی پیکیاوٴ کا سیاسی کیریئر شروع کرنے کا اعلان

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء)فلپائن کے مشہور باکسر مینی پیکیاوٴ نے سیاسی کیریئر شروع کرنے کی غرض سے باکسنگ کے رنگ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔وہ پہلے ہی فلپائن کی کانگریس کے رکن ہیں اور اب اگلے ہفتے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔پیکیاوٴ فلپائن میں بیحد مقبول ہیں۔ آئی ٹی ورکر رچرڈ مونٹیری کہتے ہیں: ’جب بھی مینی پیکیاوٴ کا مقابلہ ہوتا ہے تو گلیاں ویران ہو جاتی ہیں اور جرائم کی شرح صفر ہو جاتی ہے کیونکہ پوری قوم ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اپنے کام کاج چھوڑ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

‘تاہم یہ سفر آسان نہیں ہو گا۔ باکسنگ کوچ ایڈیل کہتے ہیں: ’پیکیاوٴ مین عالمی چیمپیئن ہیں، لیکن میرا نہیں خیال کہ وہ اسے (باکسنگ میں کامیابی کو) سیاسی میدان میں منتقل کر پائیں گے۔ یہ بہت پیچیدہ کام ہے۔‘پیکیاوٴ کے سیاسی عزائم بہت بلند ہیں اور انھوں نے ایک دن فلپائن کا صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وہ خارجہ پالیسی کے نازک مسائل سے کیسے نمٹ پائیں گے۔اپیکیاوٴ اپنی بات کسی لگی لپٹی کے بغیر کہتے ہیں۔ فروری میں انھوں نے کہا تھا کہ ہم جنس پرست ’جانوروں سے بدتر ہیں‘ جس پر خاصی لے دے ہوئی تھی۔ ۔