وزیر اعظم کے خطاب سے لگ رہا تھا کہ حکومت دباﺅ کا شکار ہے ۔ شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 12:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی آمد پر بنوں میں اسکول اور کالج بند نہیں کروانے چاہئیے تھے، اسکول اور کالج کا بند ہونا ایک نامناسب اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کا خطاب دیکھ کر صاف معلوم ہو رہا تھا کہ حکومت دباﺅ کا شکار ہے۔ وزیر اعظم نے بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جس پر خوشی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے بھی وزیر اعظم نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحما ن عالم ہیں، اس لیے ان کا احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :