ڈبلیو ڈبلیو ایرومن رینز نے پے بیک میں اے جے اسٹائلز کے خلاف چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کرلیا

منگل 3 مئی 2016 12:35

ڈبلیو ڈبلیو ایرومن رینز نے پے بیک میں اے جے اسٹائلز کے خلاف چیمپئن شپ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء)رومن رینز نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ پے بیک میں اے جے اسٹائلز کے خلاف چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کیا۔تاہم رومن رینز نے ٹائٹل کا دفاع اتنی آسانی سے نہیں کرپائے جتنا خیال کیا جارہا تھا بلکہ اے جے اسٹائلز نے زبردست مقابلہ کیا۔میچ کے دوران رومن رینز کو دو بار لگا کہ وہ کا کاؤنٹ آؤٹ (رنگ سے باہر ریسلر کے ہونے پر ریفری کی 10 تک گنتی) اور ڈس کوالیفائی ہونے کے باوجود اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

تاہم اس موقع پر را کے نئے مشترکہ باسز شین اور اسٹیفنی میکموہن نے میچ کو نو ڈس کوالیفکیشن اور نو کاؤنٹ آؤٹ قرار دیتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کروا دیا۔واضح رہے کہ ایونٹ کے آغاز میں ڈبلیو ڈبلیو چیئرمین میکموہن نے اپنے بیٹے شین اور بیٹی اسٹیفنی کو را کا مشترکہ کنٹرول دینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

اے جے اسٹائلز نے رومن رینز کی ٹانگوں کو نشانہ بناکر اپنے جال مٰن پھنسائے رکھا اور پھر چیمپئن پر اناؤنسر ٹیبل کے اوپر اپنا خاص دافینومینل فور آرم بھی استعمال کیا۔

میچ کے دوران ایک موقع پر لیوک گیلوز اور کارل اینڈرسن (اے جے اسٹائلز کے جاپانی پرو ریسلنگ کے سابق ساتھی) نے بھی دعاوا بولا مگر اس موقع پر رومن رینز کے کزن جمی اور جے اوسو نے وہاں آکر چیمپئن کی مدد کی۔بعد ازاں رومن رینز نے سپرمین پنج کے ذریعے میچ کا نقشہ پلٹ دیا اور جلد اے جے اسٹائلز کو چت کرکے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔تاہم ان دونوں کا میچ ڈبلیو ڈبلیو ای کو اتنا بھایا کہ اس نے تصدیق کی ہے کہ ان دونوں کے درمیان ری میچ ہوگا جو بائیس مئی کو ایکسٹریم رولز کو منعقد ہوگا۔