دبئی: دبئی میں نوکریوں کی بھر مار ، کیسے حاصل کی جایئں، آیئے ہم بتاتے ہیں

منگل 3 مئی 2016 12:31

دبئی: دبئی میں نوکریوں کی بھر مار ، کیسے حاصل کی جایئں، آیئے ہم بتاتے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء) : آ پ نے اکثر نوکریوں کے لیئے اپنی (سی وی) ، درخواستیں ، خطوط مختلف جگہوں پر بھیجے ہوں گے، لیکن ابھی تک آپ کو کسی بھی جگہ سےنوکری کی بھی آفر نہیں ہوئی ہو گی ۔ایسا کیوں ہوتا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں، ایک ریسرچ سے یہ ثابت ہُوا ہے کہ آپ کو نوکری کی تلاش کرتے ہوئے یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ آجر(کمپنی ) کو کیسے فرد کی ضرورت ہے اور آپ کس طرح کی نوکری کرنے کےاہل ہیں۔

ایک جاب پورٹل کی طرف سے تین مارچ سے لیکر 22مارچ تک کے سروے میں یہ سامنے آیا ہے کہ 34فیصد افراد کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ آجر (کمپنی) کیسی نوکری آفر کر رہی ہے یا آپ اس کے معیار پے پورا اترتے بھی ہیں کہ نہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ سکول یا کالجز بچوں کو مارکیٹ میں نوکریاں تلاش کرنے کے بہتر مواقع کیسے حاصل کرنے کے بارے میں مکمل آگاہی نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

سروے کے مطابق اس وقت دبئی میں تقریباََ 20فیصد کمپنیوں نے سیلز ایگزیکٹو کے لیئے اشتہار دیئے ہیں۔ 10فیصد کمپنیاں ڈائیریکٹر لیول کی نوکریوں کے لیئے افراد کی تلاش میں ہیں۔ 15فیصد پروجیکٹ منیجر ، 14فیصد نے مکینیکل انجینیئرز، 13فیصد نے الیکٹریکل انجینئیرز کے لیئے اشہتہارات دیئے ہیں۔ اکاونٹنٹ اور ایڈمنیسٹریٹر کی جاب کے لیئے بھی مختلف کوشاں ہیں۔اب یہ آپ پر ہے کہ جس نوکری کے معیا ر پر آپ پورا اترتے ہیں اس کے لیئے کوشش کریں۔ اور ہمیں یقین ہے اگر آپ ان چیزوں کا خیا ل رکھیں گے تو اس دفعہ آپ کو نوکری مل جائے گی۔
ختلف

دبئی: دبئی میں نوکریوں کی بھر مار ، کیسے حاصل کی جایئں، آیئے ہم بتاتے ..

متعلقہ عنوان :