کوئٹہ ، سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ ،5اہلکار زخمی،تین کی حالت تشویشناک

منگل 3 مئی 2016 12:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) کوئٹہ میں آر آر جی کے اہلکاروں کے قافلے کے قریب دھماکے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے ، تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب قاسم لائن سے 100 گز کے فاصلے پر اس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جب آر آر جی اہلکاروں کی دو گاڑیاں یہاں سے گزر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

دھماکہ میں 5 اہلکار رمضان ، جاوید ، لیاقت حسین ، شاہنواز ، طارق حسین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پہلے سول اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن ندیم احمد نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھاکے میں 5 اہلکار زخمی ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :