Live Updates

بنوں میں تعلیمی اداروں کی بندش پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا اظہار برہمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 12:06

بنوں میں تعلیمی اداروں کی بندش پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا اظہار ..

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے بنوں میں تعلیمی اداروں کی بندش پر اظہار برہمی کیا ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ تعلیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران تعلیمی اداروں کا بند ہونا منفی روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو صوبے میں اس قسم کے اقدامات روکنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بنوں کے ناظم نے ای ڈی او سے تعلیمی اداروں کی بندش کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن ای ڈی او نے علاقائی ناظم کو انکار کیا تھا۔ مشتاق غنی نے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں چھٹی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات