قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی سب کمیٹی کا اجلاس پرسوں کو ہوگا

منگل 3 مئی 2016 12:03

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی سب کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس راولپنڈی میں دن 11 بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر رمیش لال کریں گے۔ اجلاس میں ریلوے کی ملک بھر میں اراضی پر قبضہ کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔