گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

منگل 3 مئی 2016 12:03

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ و تعمیرات اور چیئرمین ایف جی ای ایچ ایف شاہ رخ ارباب کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے جاری منصوبوں پر غور کیا جائے گا جبکہ ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کمیٹی کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔

اس سے قبل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 30 اپریل کو ہونا تھا تاہم وفاقی سیکریٹری کی مصروفیات کی وجہ سے کمیٹی کا اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔ حکام کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا 18 پوائنٹس پر مشتمل ہے۔