کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی ، پولیس اہلکار جاں بحق ، چار زخمی ہو گئے

منگل 3 مئی 2016 11:58

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس کی گاڑی سڑک پر نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق موبائل پولیس وین کو منگل کی صبح معمول کی پٹرولنگ کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :