پنجاب ،خیبرپختونخوااوربلوچستا ن میں بارش سے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا

منگل 3 مئی 2016 11:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) ملک میں مغربی ہواوٴں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ،پنجاب ،خیبرپختونخوااوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ بدھ/ جمعرات کو اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بدھ کے دن بھی تیز/گرد آلودہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ /جمعرات کے روز پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں بارش کے ساتھ تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہیگاتاہم خیبر پختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن) ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن )،سکھر ، لاڑکانہ، کوئٹہ ، قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا۔تاہم گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش کوئٹہ،سبی08، ژ وب02،پارہ چنار 08 ،کوہاٹ02، میرکھانی، پشاور01، بہاولپور08 اور ٹوبہ ٹیک سنگ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو 48، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد 47، رحیم یار خان،موہنجوداڑو، پڈعیدن، سکھر، لاڑکانہ اور نورپور تھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔