گوجرہ ،ظالم باپ نے چھری کے وار سے دو بیٹوں کو قتل کردیا

منگل 3 مئی 2016 11:45

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) گوجرہ میں لرزہ خیز واردات میں باپ نے اپنے دو بیٹوں کو چھریوں کے وار کے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گوجرہ کے نواحی علاقے تھانہ نواں لاہور کی حدودمیں ظالم باپ نے اپنے بچوں اور بیوی پر چھری سے حملہ کردیا۔ سنگ دل باپ نے چھری کے وار سے دو بیٹے کو قتل جبکہ بیوی اور ایک بیٹے کو زخمی کردیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ جبکہ مقتولین اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے سفاک باپ کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :