طلاق یافتہ خواتین کے بچوں کو ب فارم جاری نہ کرنے پر نادرا سے جواب طلب

اہلکار بچوں کا ب فارم بنانے پر شوہر کا شناختی کارڈ مانگتے ہیں ، طلاق یافتہ ہوں کارڈ کیسے حاصل کروں،خاتون کی استدعا

منگل 3 مئی 2016 11:45

طلاق یافتہ خواتین کے بچوں کو ب فارم جاری نہ کرنے پر نادرا سے جواب طلب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے طلاق یافتہ خواتین کے بچوں کو "ب" فارم جاری نہ کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر نادرا سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ہربنس پورہ کی بشریٰ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نادرا حکام بچوں کا "ب" فارم جاری کرنے کیلئے سابق شوہر کا شناختی کارڈ مانگتے ہیں۔

طلاق ہونے کے بعد سابق شوہر کا شناختی کارڈ کیسے حاصل کروں ، نادرا کو بیٹیوں کا "ب" فارم جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے ریمارکس دیا کہ بادی النظر میں شہریوں کو پریشان کرنا نادرا کی پالیسی بن چکا ہے ، عدالت نے ریجنل ڈائریکٹر نادرا سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :