جدہ:بن لادن نے کرین حادثے کے بعد اربوں ریال کی سرمایہ کار ی گنوا دی، 77,000ملازمین فا رغ کردیئے

منگل 3 مئی 2016 11:32

جدہ:بن لادن نے کرین حادثے کے بعد اربوں ریال کی سرمایہ کار ی گنوا دی، ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔3مئی 2016ء) :مقامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مکہ کرین کے حادثے کے بعد سے لیکر اب تک بن لادن کمپنی اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے ہاتھ دوھو بیٹھی۔ گزشتہ سال کرین حادثہ جس میں107افراد جان بحق ہوئے تھے۔ اسکے بعد سے حکومت نے بن لادن کمپنی کو کوئی بھی نیا کنٹریکٹ نہیں دیا۔ بن لادن کمپنی کے کنٹریکٹ کھو جانے کی وجہ سے اس نے اپنے77,000ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے۔

ایک سعودی اخبار کے مطابق ان 77,000ملازمین میں 12,000سعودی ملازمین بھی شامل ہیں۔ کمپنی نے فارغ کیئے جانے والے ملازمین کو پچھلے چار ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں دیں۔ گزشتہ دنوں مشتعل ملازمین نے کیمپ میں کھڑی بسوں کے آگ لگا دی تھی ۔ جس سے وہ تمام بسیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

بن لادن کمپنی کے ترجمان یاسین العطاس نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ یہ بات سچ ہے کہ ہم نے ملازمین کو فارغ کیا ہے لیکن ان کی تعداد ہم ابھی نہیں بتا سکتے ۔

بن لادن کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی ہر پروجیکٹ کے لیئے ملازمین کو بھرتی کرتی ہے ،اور کام کے حساب سے ملازمین کے ساتھ کنٹریکٹ کیا جاتا ہے، او ر مملکت میں ان کو لایا جاتا ہے۔جب بھی کوئی پروجیکٹ ختم ہوتا ہے تو ہم اپنے ملازمین کی تعداد کو کم کر دیتے ہیں ۔ بہت سے افراد جن کو نوکریوں سے برخا ست کیا گیا ہے وہ متعین کیئے گئے کنٹر یکٹ کے مطابق ہیں۔ انہنوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو فارغ کرنا واقعی آسان کام نہیں ہے، لیکن وہ کمپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی پابند ہے۔ واجبات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تمام فارغ کیئے جانیوالے ملازمین کو سعودی قوانین کے مطابق تمام واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :