کوئٹہ میں‌پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، 6 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 11:18

کوئٹہ میں‌پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ، 6 افراد زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :