پی آئی اے آفس راولپنڈی کی ٹکٹنگ مشین خراب ،صارفین کو مشکلات کا سامنا

پیر 2 مئی 2016 22:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) پی آئی اے آفس راولپنڈی کی ٹکٹنگ مشین خراب ،صارفین کو مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان انٹرنیشنل لائنز آفس راولپنڈی کی ٹکٹنگ مشین خراب ہوگئی جس سے صارفین کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،متاثر ہونے والے صارفین نے کہا کہ وہ کئی گھنٹوں سے یہاں موجود ہیں لیکن انہیں ٹکٹیں فراہم نہیں کی جارہیں جس کی وجہ ٹکٹنگ مشین کی خرابی بتائی گئی اور اس کو ابھی تک ٹھیک نہیں کیا گیاجبکہ کاؤنٹر آفیسر شاہ زمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ مشین کی خرابی کے باعث کام میں تاخیر ہورہی ہے،صارفین نے متعلقہ اعلی حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :