وفاقی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،20مشتبہ افراد گرفتار

پیر 2 مئی 2016 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ شمس کا لو نی کے علا قوں ، سیکٹر ایچ الیو ن افغا ن کچی بستی اور گردو نواح کے علاقوں میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن، دوران سر چ آ پر یشن 210گھر وں کو سر چ کیا گیا،20مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات کی گئیں ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد سا جد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ شمس کا لو نی کے علا قہ سیکٹر ایچ الیون افغا ن بستی اور گردو نواح میں گر ینڈ اور ٹا ر گٹیڈسر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیا س ، ڈی ایس پی محمد حسین لا سی ،ایس ایچ او انسپکٹر خا لد محمود سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ20مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات کے بعد فارغ کیا گیا ۔ 210گھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :