ایک ہفتے میں اسلام آباد ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے جامع اور قا بل عمل پلان بنا کر پیش کیا جائے، سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ کے نظام سے آسان رسائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی،چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل کیمتعلقہ شعبوں کو ہدایت

پیر 2 مئی 2016 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اند ر اسلام آباد ٹرانسپورٹ سسٹم کے لئے ایک جامع اور قا بل عمل پلان بنا کر پیش کیا جائے، اس پلان کے تحت اسلام آباد کے مضا فاتی علا قوں کو اسلام آباد کی اہم شا ہراؤں با لخصوص میٹرو بس سٹیشنز تک سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ کے نظام سے آسان رسائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

پیر کو چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے یہ ہدایت سی ڈی اے ہیڈ کو ا ٹر میں منعقدہ ایک اجلا س کے دوران دیں جس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عا مر علی احمد، ممبر انجینئرنگ شا ہد سہیل اور ممبر پلاننگ و ڈیزائین کے علا وہ سی ڈی اے کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین سی ڈی اے کو بتا یا گیا کہ اسلام آباد ٹرنسپورٹ سسٹم کی منصوبہ بندی آخری مر احل میں ہے اور اس ضمن میں اسلام آباد کے مضا فاتی علا قوں ترنول ، نیلور اور بہا رکہو وغیرہ کو جدیڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے میٹرو بس سٹیشنز تک آسان رسائی مہیا کرنے کے لئے چار مختلف روٹس تجویز کئے گئے ہیں جس نہ صرف میٹرو بس سٹیشنز کی افا دیت میں اضا فہ ہو گا بلکہ اسلام آباد کے دیگر علا قوں میں سفری سہولیات کی فرا ہمی میں بہتری بھی آئے گی۔

چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے ہدایت کی کہ اسلام آباٹرانسپورٹ سسٹم کا قا بل عمل پلان رواں ہفتے منظوری کے لئے پیش کیا جائے تا کہ اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز جلد از کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مضا فا تی علا قوں کو شہر سے ملانے کے لئے کوئی ٹرانسپورٹ کا کوئی خا طر خواہ نظام موجود نہیں تھا تا ہم یہ عوا می فلا حی منصوبہ جہاں مضا فاتی علا قوں با سیوں کو آسان سفری سہولیات مہیا کرنے میں مددگار ثا بت ہوگی وہاں اسلام اآبا د کے ٹریفک کے نظا م میں بہتری لانے میں مددگار ثا بت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :