پی ٹی اے نے ایک سال میں ایک لاکھ آٹھ ہزار 31 موبائل فون مختلف وجوہات پر بند کردیئے

پیر 2 مئی 2016 21:59

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے گزشتہ ایک سال میں سیلولر نیٹ ورکس پر استعمال ہونے والے ایک لاکھ آٹھ ہزار 31 موبائل فون مختلف وجوہات کی بناء پر بند کر دیئے۔ پی ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی طرح اتھارٹی نے 3 ہزار 962 موبائل فونز کو دوبارہ استعمال ہونے کے لئے کھولنے کی بھی اجازت دی ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے آئی ایم ای آئی ڈیٹا کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ایک لاکھ 8 ہزار 31 موبائل فون سیٹ بلاک کئے جانے کے مقابلے میں سال 2013-14ء کے دوران 95 ہزار 750 موبائل فونز بند کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :