Live Updates

پی ٹی آئی،پی پی پی اورچنددوسری سیاسی جماعتیں اورسارے بدعنوان نوازشریف سے استعفی مانگ رہے ہیں،راجہ اخترعلی

بلاول کوکرپشن کیخلاف کام کاشوق ہے تو ڈاکٹرعاصم اورعزیزجان بلوچ سے زرداری کے کرتوتوں کے متعلق معلوم کریں،نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے پی

پیر 2 مئی 2016 21:53

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدرراجہ اخترعلی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی‘پی پی پی اورچنددوسری جماعتوں کی بلیاں سوچوہے کھاکرحج کرنے چلی ہیں اورپاکستان کے سارے بدعنوان ملک کولوٹ کرنوازشریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلاول صاحب آپکواگرکرپشن کیخلاف کام کرنے کا شوق ہے توڈاکٹرعاصم اورعزیرجان بلوچ سے جاکرزرداری صاحب کے متعلق کرتوت کامعلوم کریں اورشہیدرانی کورات دن غلیظ گالیاں دینے والے شیخ رشید کوگلے لگانے سے قبل کچھ توخداکاخوف کیاہوتا کیونکہ پاکستان کے نمبرون غلیظ آدمی کوآپ نے نوازشریف دشمنی میں گلے سے لگایاہے اوراپنے آپکو بہت نیچے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ اخترعلی نے کہاکہ عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے اردگرد نظردوڑائیں توپاکستان کے کرپٹ ترین لوگ آپکے قافلے میں شامل ہیں۔پہلے ان سے توجان چھڑاؤ۔انہوں نے کہاکہ یہ تمام لوگ مل کربھی نوازشریف کامقابلہ نہیں کرسکتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات