ڈیرہ ،ہارون آبادشہیدکالونی میں شادی کی تقریب میں جنریٹرمیں آ گ لگنے سے تین افرادجھلس کرزخمی

پیر 2 مئی 2016 21:53

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء ) ہارون آبادشہیدکالونی میں شادی کی تقریب میں جنریٹرمیں تیل ڈالنے کے دوران آگ لگنے سے دوبچوں سمیت تین افرادجھلس کرزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں ہارون آبادشہیدکالونی میں ایک شادی کی تقریب میں لوڈشیڈنگ کے دوران گرم جنریٹرمیں پیٹرول ڈالنے کے دوران اچانک آگ لگ گئی جس سے قریب کھڑے دوبچے اورایک نوجوان آگ لگنے سے جھلس کرزخمی ہوگئے۔جنکوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیا۔

متعلقہ عنوان :