ڈیرہ ،پیسکومندھراں فیڈرکی بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ اورناجائزجرمانوں کیخلاف مظاہرے اورریلی

اسسٹنٹ کمشنرزاہدپرویزوڑائچ کے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات اورانتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی پراحتجاج ملتوی

پیر 2 مئی 2016 21:53

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پیسکوواپڈامندھراں فیڈرکی ظالمانہ بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اورناجائزجرمانوں کیخلاف شیخ یوسف چوک سے پیسکوواپڈادفترتک مشتعل افرادکی ڈنڈابردارریلی‘ پیسکوواپڈادفترمیں توڑپھوڑاورواپڈاکیخلاف نعرہ بازی‘اسسٹنٹ کمشنرزاہدپرویزوڑائچ کے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات‘مشتعل افرادنے انتظامیہ کی طرف سے لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی پراحتجاج ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیسکوواپڈامندھراں فیڈرکی بیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورناجائزجرمانوں کیخلاف مشتعل افرادنے پی ٹی آئی کے ضلع ممبرنوراصغروزیر‘سرائیکی رہنماء ملک خضرحیات ڈیال کی قیادت میں شیخ یوسف چوک سے ایک ڈنڈابردارریلی نکالی۔

(جاری ہے)

ریلی نئی چونگی سے ہوکرامامیہ گیٹ اورپیسکوواپڈادفترپہنچی۔مشتعل افرادنے واپڈاکیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔

مشتعل افرادنے پیسکوواپڈاکے دفترمیں گھس کر شیشے اوردروازے توڑدےئے اورواپڈاایکسین سمیت دیگربرانچزکے دروازوں کوبھی نقصان پہنچایا۔مشتعل افرادنے واپڈاکیخلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے ایکسین واپڈارورل کے دفترکے سامنے دھرنادیا۔اس موقع پرمظاہرین نے کہاکہ مندھراں فیڈرپربیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔گھروں پرناجائزجرمانے لگائے گئے ہیں۔

مساجدکوبھی نہیں بخشاگیا۔واپڈااہلکاراپنی پولیس کے ذریعے لوگوں کوگرفتارکرکے ہراساں کررہے ہیں۔واپڈاایکسینزاورایس ڈی اوزنے واپڈاکے ڈبل کنکشن حاصل کررکھے ہیں اوروہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم مجبوراًسڑکوں پرنکلے ہیں۔ضلعی انتظامیہ ہمیں انصاف مہیاکرے۔واقعہ کی اطلاع پرڈی ایس پی سٹی ارباب خان اورایس ایچ اوکینٹ محمدعدنان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورانہوں نے حالات پرقابوپایا۔

اس دوران اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ زاہدپرویزوڑائچ نے موقع پرپہنچ کر مظاہرین‘ایس ڈی اوکینٹ حزب اللہ محسود‘ایس ڈی اومندھراں عمران اورواپڈاہائیڈرولیبریونین رورل ڈویژن کے چےئرمین محمدنوازخان گنڈہ پورسے آراومحمدبشیرکے دفترمیں مذاکرات کئے۔مذاکرات میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوڈشیڈنگ میں کمی اورناجائزجرمانوں کے خاتمے کی یقین دہانی اوربروزبدھ دن گیارہ بجے اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ دفترمیں دوبارہ اجلاس کی یقین دہانی پر مظاہرین نے اپنااحتجاج ختم کردیا۔

متعلقہ عنوان :