وفاقی حکومت تاجر برادری کی تجاویز کی روشنی میں بجٹ پیپرز تیار کرے،میاں سلیم

سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، ود ہولڈنگ ٹیکس کو سرے سے ختم کیا جائے ،کالا باغ ڈیم کیلئے رقم مختص کی جائے،طارق فیروز

پیر 2 مئی 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز اور جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی بجٹ کے حوالے سے تاجر برادری کے نمائندوں سے مشاورت کر کے ہماری تجاویز کی روشنی میں بجٹ پیپرز تیار کرے۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، ود ہولڈنگ ٹیکس کو سرے سے ختم کیا جائے ، بجلی بل کی قابل ٹیکس رقم 75ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی جائے ،سیلز ٹیکس کو صرف اور صرف مینو فیکچر سطح پر لیا جائے ، سلف اسیسمنٹ انکم ٹیکس سکیم کی رقم بڑھا کر 5کروڑ کی جائے ،جان بچانے والی اور دیگر ادویات کو ٹیکس فری قرار دیا جائے، انہوں نے کہا کہ سمال ٹریڈرز کی بحالی کیلئے بلا سود قرضے دیئے جائیں نیز زراعت ، بے نام بلڈرز اور پراپرٹی ڈیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر ان تجاویز پر حکومت عمل کرتی ہے تو ہم ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ ٹیکس چوری میں کمی ریونیون میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس کلچر معاشرہ بنانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ ملک مین جاری پاور انرجی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بجٹ تقریب سے قبل کالا باغ ڈیم پر چاروں صوبوں میں ابہام دور کر کے بجٹ میں کالا باغ ڈیم کیلئے رقم رکھی جائے ۔ اس سے قبل ملکی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے جس میں صرف مثبت سوچ رکھنے والے سیاستدانوں ، تھنک ٹینک کو بلا یا جائے،تاکہ ملک و قوم کے بہتر اور روشن مستقبل کیلئے اہم فیصلے کئے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :