’’پے ڈے‘‘ ،پولیس ریسپانس یونٹ اور ڈولفن سکواڈ کو بینکوں اور مالیاتی اداروں کے باہر سٹینڈنگ دیوٹی کا حکم

پیر 2 مئی 2016 21:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) ایس پی موبائلز سید کرار حسین نے ’’پے ڈے‘‘ کہ سلسلہ میں پولیس ریسپانس یونٹ اور ڈولفن سکواڈ کے تمام افسران و اہلکاران کو لاہور میں قائم مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے باہر وقفے وقفے سے سٹینڈنگ دیوٹی کا حکم دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی موبائلز سید کرار حسین نے کہا ہے کہ یکم سے 05تاریخ تک بینکوں میں تنخواہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اسلئے ڈولفن سکواڈ کی 138اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 110ٹیموں کو مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے باہرگشت اور سٹینڈنگ ڈیوٹی کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی ہے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ تمام ڈویثرنوں سٹی،صدر ، ماڈلٹاؤن، کینٹ،اقبالٹاؤن اور سول لائنز ڈویثرن شامل ہیں مالیاتی اداروں اور بینکوں کے باہر شیڈول کے مطابق ان پوزیشن ہونگے۔

(جاری ہے)

اور بینکوں کے ٹائم کے مطابق سٹینڈنگ ڈیوٹی کے علاوہ اہم شاہراؤں اور راستوں پر گشت اور سنیپ چیکنگ کو مؤثر بنائیں گے ۔ایس پی موبائلز سید کرار حسین نے مزہد کہا کہ مختلف مالیاتی اداروں کے باہر ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی تعیناتی کا مقصد نہ صرف عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے بلکہ شہریوں کو اس امر کی یقین دہانی بھی کروانی ہے کہ پولیس ہمہ وقت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تمام PRUاور ڈولفن سکواڈ کے افسران واہلکاران کو خصوصی طور پر یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کو بلاوجہ بینک کے باہر یا اردگرد کھڑا نہ ہونے دیں بینک کے ارد گرد اسلحہ لیکر آنے والے کسی بھی شخص کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور ساتھ ہی ساتھ بینک گارڈز سے رابطہ میں رہیں۔ایس پی موبائلز سید کرار حسین نے کہاکہ پیرو یونٹ اور ڈولفن سکواڈ کی تعیناتی کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ کو اجاگر کرنا ہے ہر اہلکار شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو اپنا اولین فریضہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے خصوصی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران کو حکم دیا ہے کہ آپ کا کام صرف اور صرف مقررہ پوائنٹ پر فوکس کرنا ہے اور ’’پے ڈے‘‘ کے حوالہ سے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھنی ہے۔ایس پی موبائلز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں فوری طور پر پولیس ایمر جنسی 15پر اطلاع دیں جوکہ 24گھنٹے سر گرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :