میاں محمود الر شید نے 30محکموں میں48.39ارب کی بے ضابطگیوں اور فراڈ پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی

پیر 2 مئی 2016 21:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے پنجاب کے30محکموں میں48.39ارب کی بے ضابطگیوں اور فراڈ پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔متن میں کہا گیا ہے کہ بے ضابطگیوں میں 6صوبائی وزراء ، دو سابق چیف سیکرٹری، دو سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے علاوہ ڈی سی او ز سمیت دیگر سرکاری افسر وں اور ٹھیکیداروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحریک التوائے میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ مواصلات آبپاشی، دانش سکولز، چولستان اتھارٹی، ڈی سی او ز ،بورڈ آف ریونیو ،زراعت ،کو آپریٹو ،انوائزنمنٹ پروٹیکشن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ خوراک ، جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز، محکمہ صحت، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،انفارمیشن اینڈ کلچر، لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز، لاہور ہائی کورٹ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن، لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر ڈپیارٹمنٹ، محکمہ ترقیات ومنصوبہ بندی، اسکولز ایجوکیشن، سوشل ایجوکیشن ٹرانسپورٹ و دیگر سرکاری محکموں میں مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز نے2ارب73کروڑ روپے کی ریکوری نہیں کی جبکہ اہم سرکاری ریکارڈ سے دستاویزات غائب کردی گئیں ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 2ارب58کروڑ کے گھپلے بھی سامنے آئے ہیں، سرکاری زمین کا غیر قانونی استعمال کرنے سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔