روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 650 روپے اور 6 ہزار 55 روپے پر برقرار

پیر 2 مئی 2016 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 650 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 55 روپے پر برقرار رہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 785 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 200 روپے پر بند ہوئے۔ مزید برآں ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کے بھاؤ 4 ہزار 575 روپے سے 5 ہزار 650 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2015-16ء کی 2 ہزار 100 گانٹھوں کے سودے 4 ہزار 575 روپے سے 5 ہزار 650 روپے فی من پر بند ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ شہدادپور کی روئی کی 1 ہزار 500 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 4 ہزار 575 روپے سے 4 ہزار 700 روپے فی من رہے جبکہ لیہ کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 5 ہزار 650 روپے فی من پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :