پاکستان دشمن پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کے خلاف نئی سازشیں تیار کرنا شروع کر دیں

بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ساؤتھ افریقہ میں نیا سیٹ اپ قائم کر دیا ٗانیس الحسن نامی ایجنٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

پیر 2 مئی 2016 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) پاکستان دشمن پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کے خلاف نئی سازشیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ساؤتھ افریقہ میں نیا سیٹ اپ قائم کر دیا ہے۔ انیس الحسن نامی بھارتی ایجنٹ کو اب نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی تربیت یافتہ نئے کمانڈر انیس الحسن کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم معلومات بھی حاصل کر لی ہیں ۔

را کے ایجنٹ انیس الرحمن نے کینیڈا میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں را ایجنٹ انیس الرحمن نے کراچی میں دہشت گردی کیلئے نئی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ٗ بھارتی خفیہ ایجنسی کا بھانڈا پھوٹ گیا نئی حکمت عملی بھی سامنے آ گئی ہے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انیس الرحمن کی انڈیا، کینیڈا میں ملاقاتوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انیس الرحمن کو اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :