لاہور میں ملٹی نیشنل کمپنی کی جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ،مالک سمیت 3افراد گرفتار

ڈرگ کنٹرول کمیٹی نے گرین ٹاؤن میں فیکٹری پر چھاپہ مارا ، بھاری مقدار میں جان بچانے والی ادویات برآمد

پیر 2 مئی 2016 18:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی۔2016ء) لاہور میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ، ڈرگ کنٹرول کمیٹی نے بھاری مقدار میں جان بچانے والی ادویات برآمد کر لیں جبکہ مالک سمیت 3افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جعلی ادویات کا دھندہ خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی ایک ٹیم نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں جنہیں ٹیم نے قبضے میں لے لیا ۔چھاپے کے دوران ایسی جعلی ادویات بھی قبضے میں لی گئیں جو انسانی جان بچانے کے کام آتی ہیں ۔ چھاپہ مار ٹیم کے مطابق فیکٹری میں جعلی ادویات بنانے کا دھندہ کافی عرصے سے جاری تھا جس کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی اور نہ صرف بڑی مقدار میں جعلی ادویات کو قبضے میں لے لیا گیا بلکہ فیکٹری کے مالک سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور اِس حوالے سے کارروائی مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :