سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، ود ہولڈنگ ٹیکس کو سرے سے ختم کیا جائے ‘طارق فیروز
بجلی بل کی قابل ٹیکس رقم 75ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی جائے ‘صدر انجمن تاجران لاہور
پیر 2 مئی 2016 18:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء ) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز نے کہا ہے کہ حکومت وفاقی بجٹ کے حوالے سے تاجر برادری کے نمائندوں سے مشاورت کر کے ہماری تجاویز کی روشنی میں بجٹ پیپرز تیار کرے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، ود ہولڈنگ ٹیکس کو سرے سے ختم کیا جائے ، بجلی بل کی قابل ٹیکس رقم 75ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی جائے ،سیلز ٹیکس کو صرف اور صرف مینو فیکچر سطح پر لیا جائے ، سلف اسیسمنٹ انکم ٹیکس سکیم کی رقم بڑھا کر 5کروڑ کی جائے ،جان بچانے والی اور دیگر ادویات کو ٹیکس فری قرار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سمال ٹریڈرز کی بحالی کیلئے بلا سود قرضے دیئے جائیں نیز زراعت ، بے نام بلڈرز اور پراپرٹی ڈیلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اگر ان تجاویز پر حکومت عمل کرتی ہے تو ہم ذمہ داری سے کہتے ہیں کہ ٹیکس چوری میں کمی ریونیون میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس کلچر معاشرہ بنانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ ملک مین جاری پاور انرجی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے بجٹ تقریب سے قبل کالا باغ ڈیم پر چاروں صوبوں میں ابہام دور کر کے بجٹ میں کالا باغ ڈیم کیلئے رقم رکھی جائے ۔
اس سے قبل ملکی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے جس میں صرف مثبت سوچ رکھنے والے سیاستدانوں ، تھنک ٹینک کو بلا یا جائے،تاکہ ملک و قوم کے بہتر اور روشن مستقبل کیلئے اہم فیصلے کئے جا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.